پنڈدادنخان: جلالپور شریف کے غریب شہری نگہبان رمضان پیکج کے حصول کیلئے ذلیل و خوار ہونے لگے

جہلم/ پنڈدادنخان: ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کی یونین کونسل جلالپور شریف کے غریب متوسط طبقہ کے افراد نگہبان رمضان پیکج کے حصول کے لئے ذلیل و خوار ہونے لگے۔ جلالپور شریف کے دیہی علاقوں جن میں یونین کونسل کے پٹواریوں و ہیلتھ ورکرز نے من چاہے افراد کو راشن سے نو از نا شروع کر رکھا ہے۔ غریب متوسط طبقہ کے افرادسارا سارا دن ہاتھوں پر ہاتھ دھرے خالی ہاتھوں شام کو مایوس گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے نگہبان رمضان پروگرام کے تحت غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھرکی دہلیز پر راشن پہنچانے کا عمل جاری ہے جس میں دیکھا جا رہاہے کہ پٹواریوں سرکاری ملازمین سمیت بااثر افراد کو درجنوں شناختی کارڈ پر راشن دیا جارہاہے۔ جس کی وجہ سے من چاہے افراد کی موجیں لگی ہوئی ہیں۔ دوسری جانب رمضان ریلیف پیکج میں پٹواری و ہیلتھ ورکرزعورتوں اور مردوں کی تذلیل کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔

شہری تنظیموں کے عمائدین کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کا نگہبان رمضان راشن سکیم ”ڈور ٹو ڈوراشن” پہنچانے کا حکم مقامی انتظامیہ نے نظر انداز کردیا ہے ، عوام ذلیل و خوار ہورہی ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے جاری ”نگہبان رمضان راشن” عوام کو ان کی دہلیز پر پہنچائے جانے کا حکم نا مہ بھی مافیاز اور کرپٹ عناصر کی نذر ہو گیا ہے ۔

یونین کونسل جلالپور شریف کے علاقوں جن میں چنڈھ، کھیڑ، نگیال اور وگ سمیت دیگر دیہاتوں میں سے ڈھیروں شکایات موصول ہورہی ہیں۔ جہاں پر مستحقین کو راشن ہی نہیں دیا جارہا۔

متاثرین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پروگرام کی شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے کرپٹ عناصر کے خلاف ایکشن لیں تاکہ غریب عوام کو سارا سارا دن ذلیل و خوار کرنے کی بجائے ان کا حق ان کی دہلیز پر باعزت طریقے سے پہنچ سکے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ محکمہ مال کے پٹواریوں ، محکمہ ہیلتھ کے ورکرز نے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے مخصوص افراد مقرر کررکھے ہیں جو چہیتے لوگوں کو خشک راشن کے بیگز تقسیم کررہے ہیں۔ گزشتہ روز یونین کونسل جلالپور شریف میں متعدد مقامات پر سرکاری ملازمین اور خواتین کے درمیا ن جھگڑے ہوئے اور نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

یونین کونسل جلالپور شریف کی سماجی، رفاعی، فلاحی، مذہبی و شہری تنظیموں کے عمائدین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نوٹس لینے اور دھوکہ دہی میں ملوث سرکاری ملازمین ، ہیلتھ ورکرز و کارندوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button