جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 منشیات فروش گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا منشیات فروش ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن،7 منشیات فروش گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق للِہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان غلام مرتضیٰ اور طیب الرحمٰن کو گرفتار کر لیا، ملزم غلام مرتضیٰ سے 1کلو240گرام چرس اور ملزم طیب الرحمٰن سے 1کلو320گرام چرس برآمد کر لی گئی، دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
چوٹالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان رستم خان اور کامران خان کو گرفتار کر لیا، ملزم رستم خان سے2کلو80گرام چرس،رقم وٹک2550روپے اور ایک عدد موبائل فون برآمد جبکہ ملزم کامران خان سے1کلو230گرام چرس برآمد کر لی گئی، دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اظہر محمود اور طاہر محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم اظہر محمود سے 1 کلو 550گرام چرس جبکہ ملزم طاہر محمود سے 1 کلو 550گرام چرس برآمد کر لی گئی، دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔
ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2کلو چرس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے، بذریعہ پراسیکیوشن یقینی بنایا جائے گا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے، منشیات فروشی جیسی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں جہلم پولیس کا ساتھ دیں، منشیات فروشی کے مکمل خاتمے تک آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔



