اچھی کارکردگی کے حامل جہلم پولیس کے افسران کےاعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کےاعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سنگین نوعیت کے مقدمات کی ٹریسنگ اور ملزمان کی گرفتاری میں شامل پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او پنڈ دادنخان سب انسپکٹر محمد آصف اورپولیس ٹیم پنڈدادنخان کو روڈ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کو ٹریس کرنے اور 5 ملزمان گرفتار کرنے پرانعام سے نوازا۔

ایس ایچ او تھانہ دینہ سب انسپکٹر احسان عباس اور پولیس تھانہ دینہ کی ٹیم کو نقب زنی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرنے اور مسروقہ رقم مبلغ 33 لاکھ روپے بر آمد کرنے پر انعام سے نوازا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر نثار احمد اور ٹیم کو بھی ڈکیت گینگ کی گرفتاری اور برآمدگی مال مسروقہ پر انعام دیا گیا۔

ایس ایچ او سٹی سب انسپکٹر انیس الرحمٰن اور ٹیم کو موٹر سائیکل چور گینگ کی گرفتاری اور 7 عدد مسروقہ موٹر سائیکل ریکور کرنے پر تعریفی اسناد دی گئیں۔

ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف سب انسپکٹر عبدالرحمٰن اور ہمراہی ٹیم کو قتل کے مقدمہ میں ملوث “A” کیٹیگری کا ملزم اشتہاری گرفتار کرنے پر انعام سے نوازا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا، بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ہی آپ اپنے اورمحکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ کا باعث بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button