جہلم میں شہری کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرنے والے 2 چور گرفتار

جہلم: کالا گجراں پولیس کی اہم کارروائی، نقب زنی کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لئے، چوری شدہ رقم اور طلائی زیورات برآمد کر لی گئی۔
ایس ایچ او کالا گجراں عاصم محمود اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان اسماعیل بٹ اور صفدر شبیر کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے چوری شدہ رقم ساڑھے 3لاکھ نقدی اور 3تولہ سونا برآمد کر لیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان شہری کے گھر اس کے عدم موجودگی کے دوران چھت کے راستہ داخل ہوئے اور الماری توڑ کر طلائی زیورات چوری کر لئے تھے، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثہ جات کی حفاظت جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔



