دینہ میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا؛ فروٹ، آلو، پیاز سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں

دینہ میں مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا ، آدھا رمضان المبارک گزرنے کے باوجود بھی فروٹ ، آلو ، پیاز سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں ، غریب متوسط طبقہ پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں مہنگائی کا طوفان کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے۔ آدھا رمضان المبارک گزرنے کے باوجود فروٹ ، آلو ، پیاز سمیت قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی۔
سیب 200سے 250روپے فی کلو ، کیلا 250سے 300روپے درجن ، امرود 200روپے کلو ، سٹابری 250روپے کلو ، خربوزہ 200روپے کلو ، آلو 50روپے کلو ، پیاز 180روپے کلو فروخت جاری ہے ، روزہ دار قیمتیں سن کر کانوں کو ہاتھ لگانے لگے بعض غریب ریٹ سن کر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں۔
شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ ڈو گر سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب شہری روزہ افطار کر سکے ۔



