منگلا پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 ملزمان منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار

دینہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر منگلا پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات اور پتنگیں برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد فاروق اور عامر علی کو گرفتار کر لیا، ملزم محمد فاروق سے 2 کلو 20 گرام چرس برآمد کر کے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت جبکہ ملزم عامر علی سے 60 عدد پتنگیں برآمد کر کے انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔



