جہلم میں موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر ایس ایچ او سٹی جہلم اور ٹیم کی اہم کارروائی،موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکلز برآمد کر لئے گئے۔

موٹر سائیکل چورگینگ جہلم شہر میں گزشتہ کچھ عرصہ سےمتحرک تھا۔ سٹی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2 ملزمان سجاد علی اور عجب گل کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان سے 7 عدد موٹر سائیکلز برآمد کر لیے گئے ہیں جب کہ مزید انکشافات بھی متوقع ہیں، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button