سوہاوہ میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید، 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

سوہاوہ: جہلم پولیس کی موثر تفتیش، ایڈیشنل سیشن جہلم سوہاوہ عامر ضیاء نے منشیات کے مقدمہ نمبر 307/23 بجرم 9-(1)3Cتھانہ سوہاوہ کا فیصلہ سنا دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مجرم عدنان نے گزشتہ سال منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، جس پر معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عدنان کو9سال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔
مجرم کو سال2023 میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروشی کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے سے ہی منشیات کا مکمل خاتمہ ممکن ہو گا۔ انہوں نے انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دی جبکہ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔



