پیزا ڈیلیوری بوائے کو اغواء، بدفعلی اور گن پوائنٹ پر موبائل و نقدی چھیننے والے گینگ کا رکن گرفتار

پنڈدادنخان: ایس ایچ اوجلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کارروائی، پیزا ڈیلیوری بوائے کو اغواء کر کے بدفعلی کرنے والے اور گن پوائنٹ پر موبائل و نقدی چھیننے والے گینگ کا رکن اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

جلالپورشریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان عرف بھولا کو گرفتار کر لیا۔ کال کر کے نوجوان کو پیزا ڈیلیوری کے لئے بلایا تو راستے میں 3 ملزمان نے زبردستی اغواء کر کے اسے بدفعلی کا نشانہ بنایا اور اسلحہ کی نوک پر رقم اور موبائل فون بھی چھین لئے تھے۔

ملزم وقوعہ کے بعد سے گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش تھا اور کیٹیگری “A” کا ملزم اشتہاری تھا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button