پنڈدادنخان: موٹروے للِہ انٹرچینج کے قریب 2 ٹرکوں میں تصادم، 36 سالہ شخص جاں بحق، ایک شخص زخمی

پنڈدادنخان: موٹروے للِہ انٹرچینج کے قریب 2 ٹرکوں کے مابین تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، ڈیڈ باڈی اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پنڈدادنخان میں موٹروے ایم ٹو للِہ انٹرچینج کے قریب ایک ٹرک عقب سے آنے والے تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں 36 سالہ احسن ولد محمد لیاقت سکنہ سمندری فیصل آباد موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

حادثہ میں 55 سالہ ذوالفقار ولد محمد شریف سکنہ سمندری فیصل آباد شدید زخمی ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمی شخص اور ڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button