جہلم پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، پتنگ فروش گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،پتنگ فروش گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیل کے مطابق منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا، ملزم سے30 عدد پتنگیں برآمد کر لی گئیں، ملزم کے خلاف انسداد پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے تحت پتنگ فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button