راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات اختتام پذیر ہونے کے قریب

جہلم: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام جماعت دہم اور نہم کے امتحانات فرسٹ اینول 2024 خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہونے کے قریب ہیں۔

پروفیسر ساجد محمود فاروقی کنٹرولر امتحانات کی سربراہی میں کنڈکٹ برانچ کے انچارج راجہ سجاد اکبر،معاون سردار طارق عزیز خان،راجہ شوکت محمود،آفتاب احمد اور پوری ٹیم نے راولپنڈی ڈویژن میں جماعت دہم اور نہم کے سالانہ امتحانات میں بہترین امتحانات منعقد کرانے اور ایماندار عملہ کی امتحانی سنٹروں پر تعیناتی نے کامیاب رہے۔

اس کے نتیجے میں پورے پنجاب سے راولپنڈی ڈویژن میں پنڈی بورڈ کے زیراہتمام جہلم،چکوال،اٹک،مری، اور راولپنڈی میں شفاف اور پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہورہے ہیں۔

راجہ سجاد اکبر اور انکی پوری ٹیم کو سماجی،سیاسی اور تعلیمی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا۔ اہلیان حلقہ نے وزیر تعلیم پنجاب سےاپیل کی ہے کہ کامیاب امتحانات پر راجہ سجاد اکبر اور انکی ٹیم کو انعامات سے نوازا جائے اور اسی طرح ایمانداری سے مزید کام کرتے رہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button