جہلم میں طالب علم اور اس کے کزن کو تشدد کا نشانہ بنانے والا پولیس اہلکار معطل، انکوائری شروع

جہلم: ڈگری کالج کے طالب علموں پر پولیس اہلکاروں کے تشدد اور ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ، ڈی پی او جہلم نے تشدد کے مرتکب پولیس اہلکار کو معطل کردیا، انکوائری شروع کر دی گئی۔
جہلم پولیس کے ترجمان راجہ محمد عمران کے مطابق ڈی پی او جہلم نے ڈگری کالج کے طالب علم اور اسکے کزن کو تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو بنانے والے پولیس اہلکار علی شان کومعطل کردیاہے جبکہ مکمل انکوائری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز جہلم پولیس کے اہلکاروں نے ڈگری کالج میں زیر تعلیم طالب علم سمیع اللہ اور اسکے کزن کو ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، علی نامی پولیس اہلکار نے پستول کے بٹ بھی مارے اور دونوں سے معافیاں منگواتے رہے، معافیاں منگوانے اور تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔
وارننگ: ویڈیو میں تشدد کے مناظر اور گالم گلوچ ہے.



