پنڈدادنخان: ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے برطرف ملازمین کے لیے اچھی خبر

پنڈدادنخان: ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف مزدور رہنماؤں کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کی گئی درخواست پر باقاعدہ سماعت ہوئی۔

گزشتہ روز جسٹس مندو خیل اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔

دو رکنی بینچ نے مزدوروں کی طرف سے ممتاز قانون دان بار کونسل سپریم کورٹ آف پاکستان شہزاد اشرف کے دلائل سننے کے بعد زیر سماعت درخواست کو منظور کر لیا اور فیکٹری انتظامیہ کو موقع پر نوٹس جاری کر دیے۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے نوٹس جاری کرنے کے بعد سماعت 3 مئی تک ملتوی کر دی۔

درخواست منظور ہونے اور فیکٹری انتظامیہ کو نوٹس جاری ہونے کے بعد ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے محنت کشوں میں امید کی شمع روشن ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button