ڈی پی او جہلم کا پنڈدادنخان کا دورہ، ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری پر چائینز گارد کا معائنہ، پولیس جوانوں میں انعامات تقسیم کئے

پنڈدادنخان: ڈی پی او جہلم کا پنڈدادنخان کا دورہ کرتے ہوئے افطار ڈنر میں شرکت، ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری پر چائینز گارد کا معائنہ اور پولیس جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ نے ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری پنڈدادنخان پر چائینز گارد کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل ، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی افسر اور ایس ایچ او پنڈ دادنخان ہمراہ تھے۔

ڈی پی او جہلم نے چائنیز کی رہائش گاہوں اور کام کرنے کی جگہوں کا دورہ کیا جہاں چائنیز سکیورٹی کے گارد کے انچارج نے ڈی پی او جہلم کو بریفنگ دی، ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری انتظامیہ کی ڈی پی او جہلم کو چائنیز کی رہائش گاہوں اور کام کرنے کی جگہوں پر میسر انتظامات کے متعلق بریفنگ دی۔

ڈی پی او جہلم نے چائنیز انجینیرز کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی کا معائنہ بھی کیا اور کہا کہ چائینز انجینئرز اور عملہ کی حفاظت کے لئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کی اضافی نفری بھی گارد پر تعینات کی گئی ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملکی تشخص کی بہتری کےلئےغیر ملکیوں کو پر امن ماحول کی فراہمی جہلم پولیس کا اولین فریضہ ہے، چائینز باشندگان ہمارے وی آئی پی مہمان ہیں، جن کی سکیورٹی میں ذرا برابر لغزش کی گنجائش نہ ہے۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی طرف سےتھانہ پنڈ دادنخان اور چوکیات کےپولیس افسران کے اعزاز میں تھانہ پنڈ دادنخان میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ کی خصوصی شرکت کی جبکہ ڈی ایس پی پنڈ دادنخان سرکل،ایس ایچ او پنڈ دادنخان،چوکیات سٹی، پنڈ دادنخان، دھریالہ اور کھیوڑہ معہ تمام سٹاف تھانہ جات و چوکیات بھی شریک ہوئے۔

افطار پارٹی کا مقصد دورافتادہ علاقہ کے فیلڈ افسران سے ملاقات ،رمضان المبارک کے دوران روزے کی حالت میں کٹھن ڈیوٹی کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی اور فورس کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے تمام افسران و جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں درپیش مسائل دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ حل کے لئے عملی اقدامات کی بھی موقع پر ہدایات جاری کیں۔

افطار ڈنر کے بعد ڈی پی او جہلم نے تھانہ پنڈ دادنخان کی بلڈنگ ، SIPs پروٹوکول ، فرنٹ ڈیسک ،حوالات تھانہ اور میس ہال کا بھی جائزہ اور کہا کہ مال سرکار اس ملک و قوم کی امانت اور پنجاب پولیس کا اثاثہ ہیں ، ان کی دیکھ بھال اور حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ڈی پی او جہلم نے پولیس خدمت مرکز کی جدید زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات کیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے افطار ڈنر میں ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل سمیت ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف ،انچارج چوکیات پنڈ دادن خان ، عملہ تھانہ و چوکیات میں سے نمایاں کارکردگی کے حامل پولیس افسران و ملازمین کو تعریفی اسناد و نقد انعامات دئیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سرکل پنڈ دادنخان میں تھانہ پنڈ دادنخان اور چوکی سٹی پنڈ دادنخان کی کارکردگی مثالی رہی ہے، اسی عزم کے ساتھ جرائم کے خاتمہ کے لئے جدو جہد جاری رکھیں۔ پنڈ دادنخان پولیس نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتیوں ، چوریوں ، موٹر سایئکل چوریوں میں ملوث ملزمان کی بیخ کنی یقینی بنائی ہے، ڈی ایس پی پنڈ دادنخان کی زیر نگرانی اسلحہ ناجائز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بلا شبہ ان کارہائے نمایاں پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان ، ایس ایچ او پنڈ دادنخان اور آپ کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ حکومت پنجاب کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں آپ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ویژن منشیات کے خاتمہ، پتنگ بازی پر زیرو ٹالیرینس اور ملزمان اشتہاری کی گرفتاری پر سمجھوتہ کئے بغیر بلا تفریق کاروائی عمل میں لائیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ تمام حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے جہلم پولیس کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button