حکومت نے جہلم کو سیف سٹی پراجیکٹ کا تحفہ دیا ہے جو جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا، ڈی پی او ناصر محمود

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی جہلم چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقات، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

وفد میں صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد، سینئر نائب صدر مظہر اکرام ، نائب صدر غلام مصطفی ، چیئرمین سپورٹس کمیٹی غلام رسول اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔

رہنما چیمبر آف کامرس نے کہا کہ مسائل کی نشاندہی اور جرائم کے خاتمے کےلئے جہلم پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ چیمبر آف کامرس اور جہلم کی بزنس کمیونٹی جہلم پولیس کے شانہ بشانہ جہلم میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، موجودہ حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے عین مطابق جہلم پولیس تاجروں کو سکیورٹی دینے اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع جہلم کو سیف سٹی پراجیکٹ کا تحفہ دیا گیا ہے جو جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائیگا، جس سے شہر کے امن و امان اور تاجر برادری کے مسائل کے حل میں مدد فراہم ہو گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button