دینہ پولیس نے تین گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ کر لواحقین سے ملا دیا

دینہ: جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، تین گمشدہ بچوں کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تفصیل کے مطابق امان اللہ،سبحان اللہ اور زینب کے والدین نے بچوں کے گم ہونے کی اطلاع پکار 15 پر دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچوں کو ڈھونڈ کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔
بچوں کے لواحقین نے جہلم پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لئے تیار ہے۔



