جہلم میں عید ملنے کے بہانے گھر میں گھس کر 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم میں عید ملنے کے بہانے گھر میں گھس کر 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جہلم کے علاقہ بلال ٹاؤن میں عید ملنے کے بہانے گھر میں گھس کر 15 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا گیا۔

لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزم میرے گھر آیا اور تنہائی کا فائدہ اٹھا کر میری بیٹی کو زبردستی ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم متاثرہ لڑکی کا قریبی رشتہ دار ہے اور لڑکی گھر میں اکیلی تھی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس عورتوں اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے واقعات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button