سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر گاڑی نے نامعلوم راہگیر کو کچل دیا

سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر گاڑی نے نامعلوم راہگیر کو کچل دیا، ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی شب کو سوہاوہ میں پٹرولنگ پولیس پوسٹ مسہ کسوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک تیز رفتار گاڑی نے نامعلوم راہگیر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں راہگیر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button