جرمنی کے شہر نورن برگ میں جلسہ میلاد النبی ﷺ 14 اکتوبر کو ہو گا

جرمنی کے شہر نورن برگ میں مرکزی جلسہ میلادالنبی ﷺ 14 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز عصر جامع مسجد المدینہ دارالسلام میں منعقد ہوگا۔
جلسہ کے مہمانان خصوصی صاحبزادہ سید علی الاشرفی الجیلانی، پیر سید جعفر علی شاہ سواتی ہوں گے۔
خصوصی خطاب صوفی اسکالر مفتی ممتاز حسین پیرزادہ کا ہوگا جلسہ کی نقابت کے فرائض عبدالعزیز خان انجام دیں گے، مسجد کے صدر حاجی محمد نذیر ،نائب صدر شہباز احمد اور عامر خان مہمانوں کا استقبال کریں گے۔


