سوہاوہ: لڑائی جھگڑا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، لڑائی جھگڑا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑائی جھگڑا کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم محمد عرفان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے انسداد اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایک اور کارروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم شاہ زیب کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے انسداد اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور اسلحہ ناجائز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button