سوہاوہ کے علاقہ پاہمال فراش کے مکین پانی، سڑکوں، تعلیم اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات سے محروم

سوہاوہ: تحصیل سوہاوہ کا گاؤں پاہمال فراش کے مکین صاف پانی، سڑکیں، تعلیم اور نکاسی آب جیسی تمام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اور اس جدید دور میں بھی کسمپری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

پاہمال فراش تحصیل سوہاوہ کے رہائشیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا گاؤں پاہمال فراش پہاڑی علاقہ ہے جس کا راستہ کچا اور نہایت دشوارہے، اسکی لمبائی میانی بالا سے 6 کلو میٹر ہے اور کلرہ ڈومیلی سے 5 کلومیٹر ہے۔ اگر کوئی بیمار ہو جائے تو بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سکول کے بچوں کیلئے بارش ہونے کی صورت میں راستہ وبال جان بن جاتا ہے، س کے علاؤہ لختلاں دربار پر آنے والے زائرین کو بھی بہت دشواری کا سامنا ہے۔

علاقہ مکینوں نے کہا کہ پاہمال فراش میں ایک سرکاری سکول ہے جس میں کل جماعتیں پانچ ہیں لیکن ٹیچرز صرف 2 ہیں، وہ بھی سڑک کی حالت خراب ہونے اور بارش کے دن چھٹی پر ہو تے ہیں۔ بچوں کی تعداد تقریباً 500 سے زیادہ ہے، کچھ بچے اس سکول میں پڑتے ہیں اور زیادہ تر بچےپڑھائی اور ٹیچرز کم ہونے کی وجہ سے دوسرے سکولوں میں خالصہ میانی بالا سوہاوہ جاتے ہیں، یہ سکول ہمارے گاؤں سےتقریباً 7 سے 8 کلومیٹر دور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقہ میں کوئی بھی سرکاری کلینک نہیں ہے، ہمارے گاؤں میں اور نہ آس پاس کسی گاؤں میں کوئی کلینک ہے، جب کوئی بیمار ہو جائے تو سڑک نہ ہونے کی وجہ سے بڑی مشکل سے ڈومیلی یا سوہاوہ لیکر جانا پڑتا ہے، اس کے علاوہ گاؤں کی گلیوں کا بہت ہی برا حال ہے، آج تک کسی نے بھی پکی نہیں بنوائی اور نہ کبھی کسی کو گلیوں کاخیال آیا اور نہ سڑک کا۔ گلیوں کی اتنی حالت خراب ہوگئی ہے کہ ان میں سے گزرنا بھی مشکل ہوگیا ہے، جگہ جگہ کندگی اور پانی ہی پانی نظر آتاہے۔

پاہمال فراش کے مکینوں نے کہا کہ ہم حکومت وقت اور حلقہ کے نمائندوں سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ لوگ ہم سے ہمارا پہاڑ جس کو ترکی پہاڑی کے نام سے پکارا جاتا ہےجس سے پتھر اور پڑیاں نکلتی ہیں اسکو لیز پر دے کر کروڑوں روپے کا ہم سے ٹیکس وصول کرتے ہیں جو گورنمنٹ کے خزانے میں جاتا ہے اس کے بدلے ہمیں آپ لوگ کیا دیتے ہیں؟ خدارا ہمارے علاقےکا بھی سوچیں، اس پربھی فنڈز لگائیں تا کہ ہماری بھی مشکلات کم ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button