جہلم پولیس کا شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 شراب سپلائرز گرفتار

پنڈدادنخان: جہلم پولیس کا شراب سپلائرز ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری، دو شراب سپلائرز ملزمان گرفتار کر کے شراب برآمد کر لی۔
تفصیل کے مطابق جلالپور شریف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شفقات احمد اور عابد حسین کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 20/20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔



