جہلم فورم اوروسیلہ ویلفیئر سوسائٹی کا بڑاگواہ میں لڑکیوں کیلئے سلائی سنٹربنانے کااعلان

سوہاوہ: جہلم فورم اور وسیلہ ویلفیئرسوسائٹی کے وفد کا بڑاگواہ کا دورہ، بڑاگواہ میں لڑکیوں کیلئے سلائی سنٹربنانے کااعلان بھی کردیا۔ جہلم فورم اور وسیلہ ویلفیئر نے بڑاگواہ ویلفیئر کی جانب سے جاری کاموں کا جائزہ بھی لیااور بڑاگواہ کو ماڈل شہر بنانےکی کوششوں کو سہراہا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم فورم، کھوکھاویلفیئراور وسیلہ ویلفیئر سوسائٹی کے وفد نے بڑاگواہ کاتفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر بڑاگواہ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران نےبڑاگواہ پہنچنے پر ویلکم کیا۔ وفد نے بڑاگواہ میں جاری مختلف کاموں کادورہ کرکے جائزہ لیا۔

وفد میں چوہدری غلام احمد زمرد، چوہدری عبدالرفیق، طاہر شاہ ایڈووکیٹ، جمیل احمد بھٹی، طاہر برلاس، حاجی باؤ صفدر شامل تھے جبکہ بڑاگواہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے میزبانی واجد کیانی چیئرمن بڑاگواہ ویلفیئر سوسائٹی اور شکیل کھٹانہ نے کی۔

بڑاگواہ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جاری کام اور بڑاگواہ کو ماڈل شہر بنانے کی کوششوں کو سہراہااور مبارکباد پیش کی، وفد نے بڑاگواہ میں لڑکیوں کیلئے سلائی کاکام سیکھانے کیلئے سنٹر بنانے کا اعلان بھی کیا اور بڑاگواہ ویلفیئر کو جلد بلڈنگ اور کاغذی کارروائی مکمل کرنے کاحکم بھی دیا۔ بڑاگواہ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے آئے ہوئے مہمانوں کے لئے ظہرانہ بھی دیا گیا ۔

اس موقع پر راجہ معروف عابد، طارق مغل، محمدنبیل حسن، عاصم کیانی، ہاشم کیانی اور عابد کیانی بھی موجودتھے۔ واجد کیانی اور شکیل کھٹانہ نے وفد کاشکریہ اداکیااور ہر فورم پر مل کرچلنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button