دینہ پولیس نے 6 سالہ گمشدہ بچی کو ڈھونڈ کر والدین سے ملا دیا

دینہ: انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ ساجد محمود اور ٹیم کا احسن اقدام، گمشدہ بچی کو ڈھونڈ کر والدین سے ملا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ ساجد محمود اور ٹیم نے گمشدہ بچی ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دی ، ورثاء نے اظہار تشکر کیا۔

6 سالہ نویرا والدین کے ہمراہ دینہ کے علاقہ دھنیالہ سے شہر آئی اور گم ہو گئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بچی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

بچی کے لواحقین نے جہلم پولیس کے اس تعاون پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دینہ سٹی پولیس کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ خدمت خلق میں بھی پیش پیش ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button