صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ شیخ انیس احمد کی 2 صاحبزادیوں اور ایک بھتیجی کی عقیقہ کی تقریب

سوہاوہ: صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ شیخ انیس احمد کی 2صاحبزادیوں اور ایک بھتیجی کی عقیقہ کی تقریب کا انعقاد، تقریب میں تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے عہدیداران، ممبران، اساتذہ اکرام، تاجروں سمیت عزیزو اقارب نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے نجی میرج ہال میں تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے صدر شیخ انیس احمد کی دو بیٹیوں نساء فاطمہ، حطیم فاطمہ اور بھتیجی عنابیہ بصری کی عقیقہ مسنونہ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے چیئرمین احسن وحید،جنرل سیکرٹری ملک وحید،نائب صدر یاسر فہمید،فنانس سیکرٹری محمدبلال،چیئرمین مجلس عاملہ انیل اصغر،ممبران ساجد کیانی،عبدالحمید،راجہ مدثرکیانی،ندیم عزیز،مدثرفاروق،چوہدری وقاص احمد اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔

اسکے علاوہ ڈومیلی سے اساتذہ اکرام،تاجروں،سماجی شخصیات سمیت شیخ انیس احمد کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔اس موقع پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر علامہ مولانا نے بیٹیوں کے عقیقہ کے موقع پر خصوصی دعاکرائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button