سوہاوہ: ڈومیلی میں 13 سالہ لڑکا تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی میں 13 سالہ لڑکا تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گیا.
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں فتح پور کا رہائشی 13 سالہ سعد علی ولد لیاقت علی گندم کاٹتے ہوئے گھر والوں کو کہہ کر گیا ہے کہ میں نہانے جا رہا ہوں، 13 سالہ لڑکا قریبی تالاب میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔
ڈومیلی پولیس اور ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دی۔



