سوہاوہ: ڈومیلی میں نہاتے ہوئے تالاب میں ڈوبنے والے 13 سالہ لڑکے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں فتح پور کے تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے 13 سالہ لڑکے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈومیلی کے علاقہ فتح پور میں 13سالہ سعد علی ولد لیاقت علی تالاب میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔ 13 سالہ لڑکا والد کے ساتھ گندم کاٹنےگیا اور پھر نہانےکیلئے تالاب میں چلا گیااس کےبعد نہیں ملا۔
13 سالہ لڑکے کو لواحقین نے تلاش کرناشروع کیاتو تالاب کے قریب سے بچے کے کپڑے ملے جس پر ریسکیواور ڈومیلی پولیس کو اطلاع دی گئی، ریسکیو ٹیم اور مقامی افراد نے آپریشن کے بعد لاش کو تالاب سے نکالا۔
13 سالہ لڑکے سعد علی کی نمازجنازہ آبائی گاؤں میں ادا کردی گئی، نمازجنازہ میں علاقہ بھرسے سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



