جہلم کی عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی

ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے اپنے چارج سنبھالنے کے بعد ضلی انتظامیہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی وہ دفاتر میں اپنی اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنا کر عوامی مسائل کو بروقت حل کریں کیونکہ یہ ان کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشن کو پورا کرنے کیلئے عوام کے مسائل کو حل کرنا نیکی بھی ہے اور عبادت بھی،جسے ہم بحیثیت ٹیم مل کر پورا کریں گے۔

دوسری جانب آنے والے سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2024-25کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی اور ضلع کی سکیموں کے بارے میں بتایا جس کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنا کر عوا م کے مسائل کو حل کرنے کے لیے نئے بجٹ میں فنڈز تجویز کیے جائیں گے۔

اس اجلاس میں اے ڈی سی آر ڈاکٹر حسان طارق ، اے ڈی سی جی صبا سحر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد کے علاوہ تمام تعمیراتی محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button