سوہاوہ: چوہدری قیصر نگیال کی ڈاکٹرفضل الحق فضلی سے ملاقات، عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی

سوہاوہ: چوہدری قیصر نگیال کی ڈاکٹرفضل الحق فضلی سے ملاقات، ڈاکٹرفضل الحق فضلی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی، پھولوں کا ہار پہنایا اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں نگیال کے رہائشی چوہدری فرخ الطاف کے قریبی ساتھی چوہدری قیصر محمود رانجھانے جہلم میں ڈاکٹر فضل الحق فضلی سے ملاقات کی۔
چوہدری قیصر نے ڈاکٹرفضل الحق فضلی کو عمرہ کی سعادت کرنے پر مبارکباد پیش کی، پھولوں کا ہار پہنایا اور نیک خواہشات کااظہاربھی کیا۔
اسکے علاوہ علاقے کے مسائل پر بات چیت بھی کی گئی جس پر ڈاکٹر فضل الحق نے مکمل مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور مبارکباد پر شکریہ اداکیا۔



