سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے موٹرسائیکل چور کو دھر لیا، 4 موٹرسائیکلیں برآمد

سوہاوہ/ ڈومیلی: ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی صداقت علی اور ٹیم کی اہم کارروائی، موٹر سائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔
تفصیل کے مطابق ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چور ملزم آصف کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ چار موٹرسائیکلز برآمد کر لی گئیں جبکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے اثاثہ جات کی حفاظت یقینی بنائی جا رہی ہے، موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں۔



