گردے اور مثانے کے امراض سے بچنے کیلئے پانی اور تازہ پھلوں کے جوس کا استعمال کریں، پروفیسر ڈاکٹر احمد نواز بھٹی

پنڈدادنخان: گردے اور مثانے کے امراض سے بچنے کے لیے پانی اور تازہ پھلوں کے جوس کا استعمال کریں،اچھی خوراک اور ورزش صحت مند زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر احمد نواز بھٹی نے کیا۔ جہلم کے سینئر صحافی یوسف ناز، شکیل شیراز ایڈووکیٹ کے بھائی سابق صدر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن یونس شہباز جوکہ پروفیسر ڈاکٹر احمد نواز بھٹی کنسلٹنٹ یوریالوجسٹ اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجن سرگودھا میں زیرِ علاج تھے دوست احباب کی دعاؤں اور پروفیسر ڈاکٹر احمد نواز بھٹی کنسلٹنٹ،ڈاکٹر علیم خان اور ڈاکٹر وقار کی پیشہ وارنہ صلاحتوں سے کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال سے اپنے آبائی گھر کھیوڑہ منتقل ہو گئے ہیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر احمد نواز بھٹی کا کہنا تھا کہ کڈنی اور مثانے کے امراض سے بچنے کے لیے پانی اور تازہ پھلوں کے جوس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔ زندگی اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے، اسکا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے اچھی اور صحتمند زندگی گزارنے کے لیے ورزش اور اچھی خوراک بہت ضروری ہے۔

ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سابق صدر معروف سینئر صحافی یوسف ناز،تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے صدر اختر آرائیں،چیئرمین باصر کھوکھو،وائس چیئرمین راجہ ندیم جنجوعہ اور پریس کلب کے دیگر عہدے داران و اراکین نے ڈاکٹر محمد نواز بھٹی و دیگر عملہ کو بہترین جدید علاج پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button