ڈپٹی کمشنر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ، طبی سہولیات اور ایمرجنسی وارڈ کا جائزہ لیا

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ، طبی سہولیات اور ایمرجنسی وارڈ کا جائزہ، مریضوں کی عیادت کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان کا دورہ کیا، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر حسان طارق، اے سی پنڈدادنخان اسامہ شہرون نیازی اور محکمہ صحت کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم نے ٹی ایچ کیو کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، ایمرجنسی وارڈ میں طبی آلات کو چیک کیا، ہسپتال کی ایمر جنسی کا دورہ کیا، فارمیسی میں دستیاب ادویات کا سٹاک کرتے ہوئے انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے اہل خانہ سے گفتگو کی اور ان سے علاج بارے آگاہی حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل پی ڈی خان کی بڑی آبادی کا انحصار ٹی ایچ کیو پر ہے یہاں تمام جدید طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے اور ان کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے انقلابی اقدامات جلد سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button