جامع مسجد اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال جہلم میں حافظ عبدالحمید عامر افتتاحی خطبہ جمعہ 24 مئی کو دیں گے

جہلم: جامعہ علوم اثریہ جہلم کے زیر اہتمام جامع مسجد اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال چک جمال روڈ جہلم کی تعمیر نو مکمل ہوگئی ہے۔

24 مئی کو افتتاحی خطبہ جامعہ علوم اثریہ کے مہتمم حافظ عبد الحمید عامر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان دیں گے، خطبہ جمعہ کا آغاز دن ساڑھے 12 بجے اور نماز جمعہ ڈیڑھ بجے ہو گی۔

اسی دن نماز جمعہ کے بعد اثریہ ٹرسٹ ہسپتال بھٹیال میں فری میڈیکل کیمپ بھی لگے گا جس میں مفت معائنہ و مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

جہلم کے قابل ترین و تجربہ کار ڈاکٹرزجن میں ڈاکٹر شاہدتنویر جنجوعہ (سینئر فیملی فزیشن)سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال جہلم،ڈاکٹر شاہد معروف (سینئر فیملی فزیشن) ڈاکٹر ظفر محمود خواجہ(جنرل اینڈ لیپرو سکوپک سرجن)، ڈاکٹر زبیر یونس (میڈیکل سپیشلسٹ) ڈاکٹر شہناز شاہد (گائنا کالوجسٹ)مریضوں کا معائنہ و علاج کریں گے۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر نوید احمد (فیملی اینڈ چلڈرن فزیشن)سابق میڈیکل آفیسر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کو اثریہ فری ڈسپنسری کا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے، ڈسپنسری دوپہر 2 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button