گورنمنٹ ہائی سکول سروبہ تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد

کھیوڑہ: گورنمنٹ ہائی سکول سروبہ تحصیل پنڈ دادنخان ضلع جہلم میں شاندار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

یہ پروقار تقریب سکول ہذا کے سینئر مدرس ناصر عباس ملک کی کامیاب مدت ملازمت کی تکمیل پر ان کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ پنجاب ٹیچرز یونین کی صوبائی ، ڈویژنل ، ضلعی اور تحصیل قائدین کی آمد سے یہ تقریب اساتذہ کنونشن میں تبدیل ہو گئی۔ معززین علاقہ، مقامی اساتذہ اور تنظیمی قائدین نے سبکدوش ہونے والے مدرس ناصر عباس ملک کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

شدید ترین گرمی کے باوجود شرکاء کی کثیر تعداد نے ہردلعزیز مدرس بھائی کو عزت اور وقار سے رخصت کیا۔ مقررین نے ان کی تدریسی اور دیگر خدمات کی بے حد تعریف کی۔

اس تقریب میں پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی صدر چودھری اللہ رکھا گجر ، صوبائی جنرل سیکریٹری چوہدری وحید حیدر گجر ، صوبائی نائب صدر چودھری محمد اسلم ، راولپنڈی ڈویژن کے صدر رانا اشفاق حیدر ، ضلعی چیئرمین چوہدری شبیر حسین ، ضلعی جنرل سیکریٹری منظور حسین نظامی ، ضلعی نائب صدر اختر حسین ، افضل الحق سوہاوہ ، مقامی قائدین میں سے چوہدری ہارون الرشید ، محمد نصر اللہ خان ، محمد احسان ، محمد اکرم ، محمد کامران ، تعلیمی افسران میں سے عدیل عباس ملک ، محمد نذیر ، محمد ضیا ، ہیڈ ماسٹر سکول ہذا حق نواز ، راجہ کامران کے علاوہ علاقہ کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

چوہدری اللہ رکھا گجر مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین نے سرکاری سکولوں کی نجکاری کرنے پر حکومت کے خلاف قرارداد مذمت پیش کی تقریب میں موجود اساتذہ نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا۔ اس شاندار اور پروقار تقریب کا انتظام و انصرام پنجاب ٹیچرز یونین کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر فخر تحصیل پنڈ دادنخان ملک اسرار احمد نے کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button