جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے سکولوں میں تدریسی بائیکاٹ اور تالا بندی جاری رہے گی، اگیگا

جہلم: آل گورنمنٹ ایمپلائزگرینڈالائنس(اگیگا)جہلم کا ہنگامی اجلاس گورنمنٹ چودھری الطاف حسین ہائی سکول جہلم میں ہوا جس میں جہلم کے سکول اور کالج کی تمام اساتذہ تنظیموں،ایپکا اور دیگر سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں 10اکتوبر سے جہلم کے تمام سکولوں میں شروع ہونے والے تدریسی بائیکاٹ کا جائزہ لیا گیا۔رپورٹ پیش کی گئی کہ تمام سکولوں میں تالا بندی اور تدریسی بائیکاٹ کامیابی سے جاری ہے۔

اجلاس میں رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اجلاس میں رہنماؤں نے لاہور دھرنے اور پنجاب بھرمیں گرفتارکیے جانے والے قائدین کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا اور واضح الفاظ میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کو پیغام دیا گیا کہ جب تک ہمارے گرفتار قائدین کو رہا نہیں کیا جاتا اور ہمارے چارٹرآف ڈیمانڈ میں موجود تمام مطالبات پورے نہیں کیے جاتے تب تک پنجاب بھرکی طرح ضلع جہلم کے تمام بوائز اور گرلز سکولوں میں تالا بندی اور تدریسی بائیکاٹ جاری رہے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ17 اکتوبر بروز منگل دن 11بجے ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس میں ضلع بھرسے مردوخواتین اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین بھرپور شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button