دینہ میں اوور ہیڈ برج کا قیام، این ایچ اے کی ٹیم کا سروے، جی ٹی روڈ کی مرمت کی بھی منظوری

دینہ میں ایم این اے بلال اظہر کیانی کی ہدایت پر دو اوور ہیڈ برج کے قیام کے سلسلے میں این ایچ اے کی ٹیم کا سروے جبکہ ایک اوور ہیڈ برج مین چوک جبکہ دوسرا چک اکا کے مقام پر بنایا جائے گا اور جی ٹی روڈ مسہ کسوال سے لے کر جہلم پل تک روڈ کی مرمت کی منظوری بھی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دینہ میں ایم این اے بلال اظہر کیانی کی ہدایت پر دینہ جی ٹی روڈ پر آئے روز حادثات کی روک تھام کے لیے اوور ہیڈ برج کے قیام کے لیے این ایچ اے ، موٹروے پولیس کی ٹیم نے دینہ مین چوک اور جی ٹی روڈ چک اکا کا سروے کیا۔
این ایچ اے کی ٹیم نے اوورہیڈ برچ کے ساتھ ساتھ دینہ سوہاوہ ،جادہ 43کلو میٹر مسہ کسوال سے جہلم پل تک روڈ کی مرمت کی منظوری دی گئی۔
این ایچ اے ٹیم کے سروے کے دوران ایم این اے بلال اظہر کیانی پی پی 24کے کوآرڈینیٹڑ راجہ نکاش اور پی پی 25کے راجہ علی اور سابق کونسلر میاں عتیق بھی ٹیم کے ہمراہ تھے اور تمام صورتحال سے آگاہ کیا ۔



