محکمہ واپڈا دینہ کے سابق ایس ڈی او محمد شریف ملازمت مدت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے

دینہ: محکمہ واپڈا دینہ کے مالک سابق ایس ڈی او محمد شریف ملازمت مدت پوری کر کے ریٹائر ہوگئے،محکمہ واپڈا دینہ کے آفیسران اور ملازمین نے محمد شریف کو پھولوں کے ہار پہنائے اور بہت سی نیک خواہشات کے ساتھ انہیں الوداع کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایس ڈی او محمد شریف محکمہ واپڈا دینہ میں تقریباً 42 سال اپنی بہترین صلاحیتوں کی بدولت محکمہ کی خدمت کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے، انکی ریٹائرمنٹ پر ایک بہترین الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں انکی خدمات کو سراہا گیا، خون پسینہ ایک کر کے محکمہ کی خدمت کی جو کہ تاحیات باعث عزت ہے۔

عوام کی اکثریت نے محمد شریف کی ریٹائرمنٹ پر کہا کہ ہم جب بھی واپڈا آفس گئے تو مذکورہ آفیسر نے بہترین خدمات پیش کرتے ہوئے ہمارے مسائل اولین ترجیح حل کئے، ایسے انسان کسی بھی محکمہ کے ماتھے کا جھومر تصور کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے 1982 میں محکمہ واپڈامیں ملازمت شروع کی اور اپنی بہترین خدمات کی بدولت اچھی سروس کی ،2016 سے 2021 تک بطور ایس ڈی او کام کیا۔

محکمہ واپڈا دینہ کے آفیسران نے ان کو بہترین اعزاز کے ساتھ انکی رہائش گاہ پر پہنچاتے ہوئے کہا کہ آپکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ہمیں آپ جیسے آفیسران پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button