پاکستان پوسٹ کا عوام کو اتوار کو بھی سروسز فراہم کرنے کا اعلان

جہلم: پاکستان پوسٹ نے عوام کو اتوار کے روز بھی سروسز فراہم کرنے کا اعلان کردیا جن میں یوٹیلیٹی بلز کی وصولی بھی شامل ہو گی۔

سروسز فی الحال آزاد کشمیر سمیت ملک کے 85 جی پی اوز میں فراہم کی جائیں گی۔ کامیابی کی صورت میں خدمات کا دائرہ دیگر اہم ڈاکخانوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

عوام کو ارجنٹ میل، اندرون و بیرون ممالک کیلئے رجسٹرڈ اور وی پی خطوط و پارسل، انٹرنیشنل ایکسپریس میل سروس اور تمام منی آرڈر سروسز صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button