ہم سب نے مل کر ضلع جہلم کی بہتری اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔ سیدہ رملہ علی، بلال اظہر کیانی، فرخ الطاف

جہلم: ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، ضلع میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل حل کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا خصوصی اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی، ایم این اے بلال کیانی اور ایم این اے فرخ الطاف نے کی۔
اجلاس میں آئندہ مالی سال کے دوران ضلع جہلم میں عوامی مسائل حل کرنے، سڑکوں، صحت، تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں، امن وامان اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور عوامی سہولیات کے لیے ان کو فعال بنانے کے لیے لائحہ عمل بنانے پر گفتگو کی گئی۔
موجودہ اور سابق ممبران اسمبلی نے اپنے حلقوں میں عوامی مسائل اور امن و امان کی موجودہ صورتحال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ضلع کی بہتری اور خوشحالی کے لیے کام کرنا ہے ممبران اسمبلی اپنے حلقوں میں عوامی مسائل کو فوری حل کریں تاکہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔



