پنڈدادنخان سے اغواء ہونے والی ساتویں جماعت کی طالبہ ملکوال سے یازیاب

پنڈدادنخان سے چار روز قبل اغواء ہونے والی ساتویں جماعت کی طالبہ ملکوال سے بازیاب کر کے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ سگھر پورکی رہائشی 13 سالہ ساتویں جماعت کی طالبہ (س) کو سکول جاتے وقت گاؤں کے نوجوان نے چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر گاڑی میں اغواء کیا اور ملکوال لے گئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نوجوان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اغواء کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک کنارے چھوڑ کر ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور نے لڑکی کو نیم بے ہوشی کے عالم میں تھانہ میانی ملکوال پہنچایا۔ لڑکی کا میڈیکل کروا لیا گیا، رپورٹ آنا باقی ہے۔
ترجمان جہلم پولیس مدثر خان نے جہلم اپڈیٹس کو بتایا کہ تین ملزمان کو حراست میں لے کر گاڑی بھی قبضہ میں لے لی ہے۔ قانونی پیچیدگیوں کے بعد ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے۔



