عید الاضحیٰ میں چند دن باقی، جہلم میں سرکاری سطح پر مویشی منڈیاں قائم نہ ہو سکیں

جہلم: عید الاضحیٰ میں چند دن باقی رہ گئے لیکن جہلم میں سرکاری سطح پر مویشی منڈیاں قائم نہ ہو سکیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے شہر سے باہر مویشی منڈیاں قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ کی آمد میں محض چند روز باقی رہ گئے ہیں لیکن ابھی تک سرکاری سطح پر کسی بھی مقام پر مویشی منڈیاں قائم ہونے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش کی لہرپائی جاتی ہے۔

مویشی منڈی کے حوالے سے سروے کے دوران شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ قربانی کے جانور خریدنا چاہتے ہیں لیکن ابھی تک سرکاری سطح پر مویشی منڈی قائم نہیں کی گئی اور جیسے جیسے عید قریب آتی جارہی ہے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جو بجٹ ہم قربانی کے جانور خریدنے کیلئے رکھا ہوا ہے اگر مویشی منڈی قائم نہیں کی گئی آنے والے دنوں میں وہ ان پیسوں میں جانور نہیں خرید پائیں گے کیونکہ جو ں جوں دن گزرتے جارہے ہیں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے بیو پاری منہ مانگی قیمت مانگیں گے اور گاہک کو مجبورا ادا کرنا پڑیں گے۔

انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے وہ جلد از جلد شہر سے باہر کھلی جگہوں پر مویشی منڈیاں قائم کریں تاکہ وہ با آسانی قربانی کے لیے جانور خرید سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button