سوہاوہ پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان گرفتار

سوہاوہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، چار ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

تفصیل کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سجاد عرف سجو کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 1360 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

ایک اور کارروائی میں ملزم شوکت خان کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی ایک اور ناجائز اسلحہ کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے دوران گشت مشکوک اشخاص کو روک کر پڑتال کرنے پر اسلحہ ناجائز پسٹل معہ روند برآمد ہوئے، پولیس تھانہ سوہاوہ نے ملزمان شفقت اور شہروز کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔

سوہاوہ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ سوہاوہ میں انسداد منشیات اور ناجائز اسلحہ آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ امن عامہ کے قیام اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے جہلم پولیس اسلحہ ناجائز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button