جہلم میں مویشی چوری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، مویشی برآمد

جہلم: ایس ایچ او تھانہ صدر اور ٹیم کی مویشی چوروں کے خلاف اہم کارروائی، مویشی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار کر کے مویشی برآمد کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ملزمان اکرام، غلام مصطفی اور طارق کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے دو عدد بھینسیں اور ایک گائے مالیتی 8 لاکھ 70 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔



