سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے چار ڈاکو گرفتار کر لئے، مسروقہ رقم، موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد

سوہاوہ: ڈومیلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات میں ملوث چار ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈومیلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ڈاکوؤں محمد عتیق، محمد وسیم، حبیب اللہ اوراسد علی کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان سے مسروقہ رقم، تین مسروقہ موٹر سائیکل اور وادات میں استعمال ہونے والے دو عدد پسٹلز 30 بور معہ روند برآمد کر لئے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان برریمانڈ جسمانی ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کی جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button