سوہاوہ پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف ایکشن، تین ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

سوہاوہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان اور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ساجد حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے ایک کلو دو سو گرام چرس برآمد کر لی۔
پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان ذوالفقار علی اور قمر زمان کو گرفتار کرلیا، ملزم ذوالفقار علی سے رائفل 12بور معہ روند اور ملزم قمر زمان سے ریوالور 32بور معہ روند برآمد کر لئے۔
تھانہ سوہاوہ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔



