سوہاوہ: 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی کر کے ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

سوہاوہ میں 15 سالہ لڑکے سے بدفعلی کر کے ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی کر کے اس کی ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر وائرل کرنے والا درندہ صفت ملزم سہیل عرف لاہوری کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 15 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اُسکی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ شروع کر دی تھی، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button