عید الاضحیٰ؛ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر نوید سحر زیدی کا جہلم کا دورہ، مویشی منڈیوں اور چیک پوسٹ کا جائزہ لیا

جہلم: ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈویژن ڈاکٹر نوید سحر زیدی کا جہلم کا دورہ، مویشی منڈیوں اور چیک پوسٹ کا جائزہ لیا۔
تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے حوالے سے جہلم میں قائم مویشی منڈیوں،چیچڑیوں سے پھیلنے والی بیماریوں کے روک تھام کے لیے قائم کردہ بین الصوبائی اور بین الاضلاعی چیک پوسٹوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈویژن راولپنڈی ڈاکٹر سیدہ نوید سحر زیدی نے ضلع جہلم کا دورہ کیا۔
انہوں نے دورے کے دوران ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے ترقی ٹول پلازہ کے مقام پر قائم کردہ بین الاضلاعی چیک پوسٹ کا معائنہ کیا۔ ڈیوٹی پر موجود سٹاف کی حاضری اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا۔اس کے بعد تحصیل دینہ میں ہاکی گراؤنڈ کے مقام پر قائم مویشی منڈی، أزاد کشمیر کے بارڈر پر منگلا پل کے مقام پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ اور شیخوپورہ منگلا روڈ دینہ کے مقام پر قائم کیٹل سیل پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا۔
ڈاکٹر نوید سحر زیدی نے دورے کے دوران ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے سٹاف کے جذبے کو سراہا اور مزید لگن اور ہمت کے ساتھ کام کرنے کی تاکید کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے جانوروں کا بغور مشاہدہ کیا اور مالکان سے جانوروں کے حوالے سے فراہم کردہ سہولیات بالخصوص علاج معالجہ اور چیچڑ مار سپرے کے بارے میں دریافت کیا۔
بعد ازاں انہوں نے ضلع گجرات کے بارڈر پر دریائے جہلم کے پل پر قائم بین الاضلاعی چیک پوسٹ کا معائنہ کیا اور سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔
اس دورہ کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام مرتضی ارشد اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل دینہ ڈاکٹر مسعود حسین بھی ان کے ہمراہ تھے۔



