ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس جہلم کے زیر اہتمام یوم انسداد ڈینگی منایا گیا

جہلم: حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس جہلم کے زیر اہتمام یوم انسداد ڈینگی منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبود آبادی جہلم کے تمام ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفس، فیملی ہیلتھ کلینکس، فلاحی مراکز پر انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں آگاہی سیمینارز/ آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

آگاہی واک، صفائی، بارش کے پانی کی نکاسی، مقامی سطح پر نمایاں مقامات پر آگاہی پینا فلیکس آویزاں اور پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور تمام اقدامات کی الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفس جہلم کے افسران نے کہا کہ یوم انسداد ڈینگی منانے کا مقصد عوام الناس کو آگاہ کرنا ہے کہ ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی اس مہلک مرض کے پھیلاؤ کو روک سکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں گھروں، دفاتر اور گردونواح کی صفائی، بارش کے پانی کے نکاس کو یقینی بنانا، پوری آستین کا لباس، گھروں میں رکھے گئے گملوں، برتن اور کاٹھ کباڑ میں پانی جمع نہ ہونے دینا جبکہ مچھر کے کاٹے سے بچنے کیلئے مچھر بھگاؤ لوشن کا استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مون سون کی بارشیں اوسط سے زیادہ ہونے کا امکان ہے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پنجاب نے اپنے دستیاب تمام وسائل اس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے اور علاج کے لیے وقف کردئیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ممکنہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ فرد کو فوراً محکمہ صحت حکومت پنجاب کے ہسپتال میں رابطہ کرکے فوری اور بہترین علاج اور خدمات سے استفادہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button