دینہ میں موٹرسائیکل چوری کرنے والے 2 چور گرفتار

دینہ: ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ اور ٹیم کی اہم کارروائی، موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ذیشان اور امجد کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

ڈسٹرکٹ پولیس جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button